ماہرہ خان نے نئی بڑی کامیابی حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نےاپنے کر ئیر کا آ غاز بلاشبہ چھوٹی سکرین سے کیا لین وقت کے ساتھ انہوں نے پہلے پاکستان کی فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ایک منفرد پہچان بنائی۔ ٹی وی اورفلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کئی ایوارڈز جیتےہیں۔ اب انہوں نے بین القوامی سطح پر بھی پاکستان کا روشن کیا اورانہیں کے بعد اب بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ماہرہ خان نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے یہ ایوارڈ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کیلئے حاصل کیا جو سی پرائم نے پروڈیوس کی تھی۔گزشتہ سال اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سپر اسٹار شہریار منور نے سی پرائم کے بینر تلے تیار کی گئی اپنی مختصر فلم پرنس چارمنگ ریلیز کی جس میں ملک کے نامور فنکاروں ماہرہ خان اور زاہد احمد نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔پرنس چارمنگ شادی کے بعد ہونے والے ڈپریشن کے بارے میں ہے جو ہمارے آج کل کے دور میں ایک حقیقی مسئلہ ہے جس کو بڑے منفرد اور تخلیقی انداز میں فلمایا گیا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والی فنکارہ ماہرہ خان نے فلم کے بارے میں کہا یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کے نام ہے جو شادی کے بعد پیش آنے والے ڈپریشن کو خاموشی کے ساتھ سہہ لیتی ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس پر بات نہیں کی جاتی۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم ایسے موضوع کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں اور ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، یہ ایسا کردار ہے جو میں اپنے دل سے کبھی نہیں بھلا سکوں گی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں اپنے عزیز دوست شہریار منور کی شکرگزار ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کیا اور سی پرائم کی پوری ٹیم خاص طور پر سیمیں نوید کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔
سی پرائم کی ایگزیکٹو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا کہ میں ایسے مواد دکھانے اور پروڈیوس کرنے پر پختہ یقین رکھتی ہوں جس میں میرے ناظرین کیلئے کوئی ٹھوس پیغام ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بات بڑی حیران کن تھی کہ شہریار نے ایسا شاندار وژن پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے مواد کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور امید ہے کہ ہم ایسے باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور ایسی معیاری پروڈکشن کرتے رہیں گے۔