(ویب ڈیسک) افغانستان کے ٹیک ماہرین کی جانب سے ’ماڈا 9‘ نامی تیار کردہ سپر کار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈا 9 ایک سپر کار پروٹو ٹائپ ہے جسے افغانستان کے نواواری سینٹر آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن میں تیار کیا گیا ہے۔
ڈویلپرز کا دعویٰ ہے کہ ماڈا 9 کو افغانستان کے پہاڑی علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔ ٹیم پروٹو ٹائپ کو پیداوار کے عمل میں ڈالنے سے پہلے سختی سے جانچ کرے گی۔
اینٹوپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضا احمدی نے بتایا ہے کہ ٹیم پانچ سالوں سے پروٹو ٹائپ تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اس منصوبے کو دو ہفتوں میں مکمل کرے گی اور قطر نمائش میں اسے حتمی شکل میں دکھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔