ایک اور استعفیٰ آگیا

نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا

Nov 19, 2022 | 12:09:PM

(ویب ڈیسک) نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا، نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ 

استعفے کے حوالے سے آر ڈی کلہوڑو کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔واضح رہے کہ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان آج کیا کال دینے والے ہیں؟

 کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دیا تھا۔

مزیدخبریں