شہر اقتدار میں تیندوے گھس آئے، ڈی سی اسلام آبادنے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے مختلف رہائشی مقامات پر تیندوےدیکھے گئے،جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہریوں کی حفاظت اور آگاہی کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ٹویٹر پر، ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ گوکینا گاؤں کے قریب تیندوے کو دیکھ کر چند موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے، اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مونال روڈ پر 2 سے 3 موٹر سائیکلوں کے گروپ میں سفر کریں۔
گزشتہ رات عشاء کے وقت گاؤں گھوکینا کے پاس کچھ موٹر سائیکل سواروں نے تیندوے کو دیکھا اور ڈر کی وجہ سے انکی موٹر سائیکل تیزرفتاری میں پھسل کر گر گئی جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کچھ خراشیں آئیں،
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) November 19, 2022
کل بھی سیدپور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے،@ICTA_GoP @ICT_Police @DrMAbdullahTab1
ڈی سی اسلام آباد نے محکمہ جنگلی حیات کے پیٹرولنگ یونٹ کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تیندوؤں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس وقت تک ٹریل 3 عوام کے لیے بند رہے گا۔