دلہن کا لہنگاسسرالیوں کو مہنگا کیوں پڑا؟

Nov 19, 2022 | 13:09:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دلہن کا سستا لہنگا، لڑکے والوں کو مہنگا پڑگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں شادی کی تقریبات میں بعض اوقات ایسےواقعات رونما ہو جاتے ہیں جو   سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ایسا ایک ایک واقعہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہلدوانی میں پیش آیا جہاں دلہن سے عین وقت پر شادی سے انکار اس وجہ سے کردیا کہ  دولہا کے گھر والوں نے لہنگا صرف 10 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

دلہن کا تعلق الموڑہ سے ہے جبکہ مذکورہ لہنگا لڑکے والوں نے خاص لکھنؤ سے خریدا تھا لیکن پھر بھی دلہن کو لہنگا پسند نہیں آیا۔ دولہے کے والد نے لڑکی کو اپنی پسند کا لہنگا خریدنے کے لیے اپنا اے ٹی ایم کارڈ بھی دیا لیکن وہ بھی بے سود رہا۔

خاتون کی منگنی رواں سال جون میں ہوئی تھی اور شادی رواں ماہ طے تھی جس کے لیے دلہے کے اہلخانہ کی جانب سے کارڈز بھی چھپوائے جاچکے تھے۔دلہن کے انکار کے بعد معاملہ بگڑ گیا لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا۔ جب صلح و صفائی سے بھی معاملہ طے نہ ہوسکا تو باہمی رضامندی سے شادی ختم کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں دلہن اسٹیج سے اس وقت جیولری اور دیگر چیزیں لے کر بھاگ گئی تھی جب دلہے نے کہا تھا کہ میں تم سے پیار نہیں کرتا۔