(24 نیوز) معروف صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے صدر مملکت کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف پر بیہمانہ تشدد اور موت پر پوری قوم صدمے میں ہے، انہیں دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔