آج کی جمہوریت بوٹوں، لوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے ،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تو قائداعظم نے بنایا تھا آپ نے اسکو بچانا ہے۔جیسے بھی حالات ہوں بار کے الیکشن وقت پر ہوتے ہیں، ایسا ہی جماعت اسلامی میں بھی ہے۔حقیقی جمہوریت یہاں ہے۔مشکل موضوع ہے کہ حالات حاضرہ پر بات کروں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی جمہوریت بوٹوں، لوٹوں اور نوٹوں کی بنیاد پر ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا،آج چاہتا ہوں کہ ہم ایک خواب دیکھیں ایسا خواب کہ ہم صبح گھر سے نکلیں اور دیکھیں کہ سرخ بتی کا انتظار ملک کا وزیراعظم بھی کر رہا ہے۔ایک ایسا پاکستان جس کے گرین پاسپورٹ کی ساری دینا میں عزت ہو،ایسا پاکستان جس میں لوگ منرل واٹر کی بجائے نلکے کا پانی پئیں ،ایک ایسا پاکستان چاہتا ہوں جس میں کوئی خود کو کمزور نہ سمجھے،ایک ایسا پاکستان جس میں جہاں صدر پاکستان کا بیٹا جہاں پڑھتا ہو وہاں عام آدمی کا بچہ بھی پڑھتا ہو،ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھنا چاہتا ہوں جہاں کوئی کسی کو تنہا نہ سمجھے ۔
ایک ایسا پاکستان جہاں خواتین کو تحفظ ہو،میں ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں۔سینیٹر کی حیثیت یا امیر کی حیثیت سے نہیں آیا بلکہ میں فخر سے کہتا ہوں کہ بطور اُمتی آیا ۔
انہوں نے مزید کہا کسی چوہدری کی چودراہٹ سے مت ڈرنا، آپ ایک کمیونٹی ہیں ۔جب آپ جھکتے ہیں دبتے ہیں تو آپ اپنی حیثیت کی توہین کرتے ہیں.ہم خوش قسمت ہیں پاکستان واحد ملک ہے جو مدینہ منورہ کے نظریہ پر مبنی ہے ۔پاکستان کسی رنگ یا نسل پر نہیں توحید کی بنیاد پر ہے.اللہ نے آپکو پانچ دریاؤں اور طرح طرح کے موسموں سے نوازا ہےاورآپ گندم کی پیداوار کا آٹھواں بڑا ملک ہیں۔