پی ٹی آئی جلسہ: راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف جلسے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ایس پی صدر اور دیگر سینئر افسران پوائینٹ وائز ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔لانگ مارچ کے حوالے سے ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی پر مامور ہیں۔
ٹریفک کے انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےبھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اورروف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا۔