(24 نیوز)پنجاب پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو لانگ مارچ سمیت جلسے جلوسوں میں شرکت کے حوالے اہم احکامات جاری کر دیئے گئے،سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار لانگ مارچ کی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس قائم رکھیں،کوئی ماتحت افسر اور اہلکار نعرہ بازی بھی نہیں کرے گا، مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس کی گاڑیاں بھی لانگ مارچ کے شرکا کیلئے استعمال نہیں ہوں گی،خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، افواہ ساز باز رہیں، اسحاق ڈار