سینیٹر ہدایت اللہ خان پر جرگے کے دوران فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)باجوڑ کے علاقہ غونڈو میں سینیٹر ہدایت اللہ خان اور جرگہ ممبران پر فائرنگ کردی گئی،فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سینیٹر ہدایت اللہ کاکہناہے کہ اراضی کے تنازعہ پر مظاہرین نے سڑک بند کرکے مذاکرات کیلئے کہا تھا ،ایک فریق سے مذاکرات کر رہا تھا دوسرے نے فائرنگ کھول دی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے پندرہ بندے تھے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرے۔
یاد رہے کہ ہدایت اللہ خان فاٹا کی نشست پر آزاد منتخب ہوئے اور سابق گورنر خبیرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کے بھائی ہیں،دو فریقین کے درمیان اراضی تنازعے پر جرگہ تھا۔
باجوڑ : سنیٹر ہدایت اللہ خان اور جرگہ ممبران پر فائرنگ
— 24 News HD (@24NewsHD4) November 19, 2022
فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا pic.twitter.com/HG8sjxk40E
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، افواہ ساز باز رہیں، اسحاق ڈار