(24 نیوز)باجوڑ کے علاقہ غونڈو میں سینیٹر ہدایت اللہ خان اور جرگہ ممبران پر فائرنگ کردی گئی،فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سینیٹر ہدایت اللہ کاکہناہے کہ اراضی کے تنازعہ پر مظاہرین نے سڑک بند کرکے مذاکرات کیلئے کہا تھا ،ایک فریق سے مذاکرات کر رہا تھا دوسرے نے فائرنگ کھول دی،ان کاکہناتھا کہ فائرنگ کرنے والے پندرہ بندے تھے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرے۔
یاد رہے کہ ہدایت اللہ خان فاٹا کی نشست پر آزاد منتخب ہوئے اور سابق گورنر خبیرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کے بھائی ہیں،دو فریقین کے درمیان اراضی تنازعے پر جرگہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، افواہ ساز باز رہیں، اسحاق ڈار