عمران صاحب 26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائےگی،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان صاحب 26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اٹھے بغیر گزر جائے گی،عمران صاحب 26 نومبر کو پنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہناتھا کہ عمران خان آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم ہو گیا، عمران صاحب کا جھوٹی آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے ،عمران خان it is over for you ۔
ان کاکہناتھا کہ 26 نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ نہیں بتائی ۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ کس کیلئے اور کیوں یہ تماشہ کیا؟جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے،قومی مفادات سے کھیل کھیلا خارجہ پالیسی تباہ کی ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے اہم سیاسی شخصیت نثار شار تحریک انصاف میں شامل