اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی۔
ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی 10 راستوں پر متوقع امن عامہ کی صورتحال میں باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی،باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوسکے گی۔
ترجمان کاکہناہے کہ امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا،جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات سے لیس پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
باڈی کیمروں کی ریکارڈنگ سے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوسکے گی۔ امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہوگا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 19, 2022
جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات سے لیس پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
2/2#ICTP
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے اہم سیاسی شخصیت نثار شار تحریک انصاف میں شامل