(24 نیوز)پنجاب پولیس کے جوانوں کی محکمے کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو میں ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس کے جوان دال اے دال اے صبح شام دال کے نعرے لگا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پنجاب بھر سے بلائی جانے والی پولیس کے جوانوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،پنجاب کی مختلف اضلاع سے پولیس نفری کو بلا کے ہوٹلز اور شادی ہالز میں ٹھہرایا گیا ہے،ناقص کھانے اور ناکافی انتظامات پر پنجاب پولیس کے جوان پھٹ پڑے ۔
پولیس اہلکار نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے گئے مگر ہمیں کھانے میں صرف دال دی ،سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر کو کھانے کا معیار چیک کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر ہدایت اللہ خان پر جرگے کے دوران فائرنگ