توشہ خانہ تحائف کی فروخت ،فرح گوگی کے سمگلنگ میں معاون کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں بڑی پیش رفت،فرح گوگی کو سمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا،ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی،ذرائع کاکہناہے کہ فرح گوگی نے پاکستان سے باہر جانے کےلئے نجی طیارے استعمال کئے،نجی طیارے پر آمد ورفت کے سبب امیگریشن نہیں ہوئی،فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں،استعمال ہونے والے نجی طیاروں کے مالکان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکر دیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا،فرح گوگی بیرون ملک سفر کےلئے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی،دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، افواہ ساز باز رہیں، اسحاق ڈار