جھنگ میں سیاستدان پر بدترین تشدد،ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق یوسی چیئرمین مہر افضل بھروانہ پر سر عام سڑک پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔
جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو 2 موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی مہر افضل بھروانہ پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ ان کے کپڑے تک پھٹ گئے۔
بریکنگ نیوز
— Tahir Awan (@Tahir_Awan000) November 18, 2023
جھنگ میں ن لیگ کے مقامی عہدے دار مہر محمد افضل بھروانہ ووٹ مانگنے نکلے عوام نے انکار کیا تو آگے سے گالی دیکر کہتے ہیں کتوں "ہماری بات ہوگئ ہے" تم ووٹ نا بھی دو جیت جائینگے جس پر عوام نے اسکی درگت بنا دی۔ pic.twitter.com/0z6EJP0Ssw
مزید یہ کہ پولیس نے تھا نہ کوتوالی میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اورکارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر تشدد ہوا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ن لیگ کے امیدوار ہیں اور ووٹ مانگنے علاقے میں آئے تھے۔