(ویب ڈیسک) سابق یوسی چیئرمین مہر افضل بھروانہ پر سر عام سڑک پر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔
جھنگ میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو 2 موٹر سائیکل پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلا مراد والا کے رہائشی مہر افضل بھروانہ پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ ان کے کپڑے تک پھٹ گئے۔
مزید یہ کہ پولیس نے تھا نہ کوتوالی میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اورکارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق زمین کے تنازع پر تشدد ہوا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ن لیگ کے امیدوار ہیں اور ووٹ مانگنے علاقے میں آئے تھے۔