شہزاد رائے نے پاکستانی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے گورنمنٹ اسکول سے پاکستانی ”سیکرٹ سپر اسٹار“ کو ڈھونڈ نکالا ۔
شہزاد رائے نے اپنی اس سیکرٹ سُپر اسٹار کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں اسے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہزاد رائے نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں ایک نقاب پوش اسکول کی بچی کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیانو پر کوئی دھن بجاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شہزاد رائے ساتھ کھڑے اس دھن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Many of us have seen the movie 'Secret Superstar' by Aamir Khan. Here is our own 'Secret Superstar' from the Khatoon-e-Pakistan Government School, adopted by @ZindagiTrust, celebrating how the music curriculum is changing her life. pic.twitter.com/NGENo4K31K
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) November 18, 2023
انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’ہم میں سے بہت سے لوگوں نے عامر خان کی فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار“ دیکھی ہوگی۔ یہ ہیں زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے خاتون پاکستان گورنمنٹ اسکول سے ہماری اپنی ”سیکرٹ سپر اسٹار“، جو جشن منا رہی ہے کہ کس طرح موسیقی کا نصاب اس کی زندگی کو بدل رہا ہے‘۔
Brilliant! Great to see the impact these talented girls life have when they are given a chance to shine
— Mohammad Naveed (@MNaveedRizvi) November 18, 2023
شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں ویوز اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھ کر بہت اچھا لگا جب انہیں چمکنے کا موقع دیا جاتا ہے تو یہ انہیں کتنا متاثر کرتا ہے’۔ وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اچھی کوشش ہے … لیکن تمام تعلیمی اداروں میں سیلف ڈیفنس اور آن لائن کاروبار کی تربیت کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے‘۔
Good efforts ... but more focus required for Self Defense and Online businesses training across all the educational institutions.
— Ali (@Neutral_Veiws) November 18, 2023