(کومل اسلم) سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور میں آلودگی نہ رک سکی، 251 شرح کے ساتھ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 251 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فدا حسین 405, فیز 8 ڈی ایچ اے 404, یو ایس قونصلیٹ 392اے کیو ریکارڈ، مال روڈ اطراف 339 ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
ماہرین نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: نوڈیرو گرڈ اسٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے7 پول گرگئے
دوسری جانب کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 218 رہا، شہر میں شمال مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے اور فضائی معیار آلودہ ہونے سے سموگ ہو رہی ہے۔