غزہ کو امداد کی فراہمی دوبارہ معطل، فاقوں کا خدشہ ناگزیر

 اقوام متحدہ کیجانب سے غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی ایک بار پھر معطل ہو گئی، اقوام متحدہ

Nov 19, 2023 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک) غزہ کو امداد کی فراہمی دوبارہ معطل ہونے کے باعث فاقوں کا خدشہ ناگزیر ہو گیا۔

ایندھن کی قلت اور مواصلات کی بندش کی وجہ سے اقوام متحدہ کی غزہ کو امدادی سامان کی فراہمی ایک بار پھر معطل ہو گئی، امداد نہ ملنے کے نتیجے میں بھوک کا شکار اور بے گھر ہزاروں فلسطینی شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 ملکوں کا عالمی فوجداری عدالت سے رجوع، آخر وجہ کیا بنی؟

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے کہا کہ خوراک کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو فاقے کے فوری خدشے کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ ایندھن کی قلت اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے سرحد پار سے کوئی امدادی کارروائی نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں