مس یونیورس 2023 کا تاج شینس پالاسیوس نے اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مس یونیورس 2023 کی دوڑ میں کاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔
مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلۂ حسن ہے جس میں ملک بھر کی حسینائیں اپنے حسن کا مظاہرہ کرکے دنیا میں اپنے نام کا لوہا منواتی ہیں۔
MISS UNIVERSE 2023 IS @Sheynnispalacios_of !!!! ????????@mouawad #72ndMISSUNIVERSE #MissUniverse2023 pic.twitter.com/cSHgnTKNL2
— Miss Universe (@MissUniverse) November 19, 2023
ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے رواں سال کے مقابلہ حسن کی دوڑ میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوْں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔
23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں جبکہ مقابلے کی اس دوڑ میں رنرز اپ تھائی لینڈ کی اینٹونیا پورسلڈ اور آسٹریلیا کی موریا ولسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
MISS UNIVERSE 2023 IS @sheynnispalacio !!!! ????????@mouawad #72ndMISSUNIVERSE #MissUniverse2023 pic.twitter.com/mmR90DJ16m
— Miss Universe (@MissUniverse) November 19, 2023
اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں مقابلے کی ٹاپ 3 حسیناوْں سے یہ آخری سوال پوچھا گیا کہ ’اگر اُنہیں کسی اور خاتون کی زندگی کا ایک دن گزارنے کا موقع دیا جائے تو وہ کس خاتون کا انتخاب کریں گی؟‘
شینس پالاسیوس نے اس سوال کے جواب میں 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے مواقع فراہم کیے تو میں ان کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا چاہوں گی۔
Well done Nicaragua! @Sheynnispalacios_of#72ndMISSUNIVERSE #MissUniverse2023 @TheRokuChannel pic.twitter.com/wMgOLM84Px
— Miss Universe (@MissUniverse) November 19, 2023
یاد رہے کہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فاتح 23 سالہ بیوٹی کوئین نے اپنے پیشرو، ریاستہائے متحدہ کے آر بونی گیبریل سے تاج اور سلیش وصول کیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
دوسری جانب مس یونیورس 2023 میں پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی، اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔
واضح رہے کہ ایریکا رابن کو تاریخ میں پہلی ’مس یونیورس پاکستان‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اُن کی اس کامیابی پر عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔