(ویب ڈیسک) سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں ۔
مزید پڑھیں: قائد ن لیگ میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے
واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی صورتحال خطرناک ہے، کئی شہروں میں سموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔