یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی

Nov 19, 2023 | 15:36:PM
یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی
کیپشن: یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عوامی سواری کہلانے والی سواری عوام کی پہنچ سے ہی دور ہو گئی، یاماہا کمپنی نے عوامی سواری کی قیمت پھر بڑھا دی۔

کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمتیں بڑھانے کے بعد اب یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ہو گئی،  وائے بی 125 زیڈ کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فاقوں کا خدشہ منڈلانے لگا

نئی قیمتوں کے مطابق یاماہا وائے بی 125 زیڈ ڈی ایکس 4 لاکھ 23 ہزار روپے میں فروخت ہو گی اور یاماہا وائے بی آر 125 جی 4 لاکھ 53 ہزار میں دستیاب ہو گی۔

 

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موٹر سائیکل اور تھری ویلر ز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر کے دوران ملک میں 101976 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی،  فروخت میں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ  ہوئی، گزشتہ سال اکتوبر میں 114420 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ ماہِ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 4.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ستمبر میں 107084 یونٹس جبکہ اکتوبر میں 101976 یونٹس فروخت ہوئے۔