علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ جھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔
استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی.
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 19, 2023
سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت.
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری اور سینئر رہنما نعمان لنگڑیال بھی… pic.twitter.com/0VfQ4f16M4
جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے اور جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس ملاقات میں عون چوہدری، صمصام بخاری، نعمان لنگڑیال اور دیگر قیادت بھی شریک تھے۔