سابق جادوئی سپنر سعیداجمل کو بھی پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں خرا ب کارکردگی کے بعد سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سابق جادوئی سپن باولر سعید اجمل کو بھی کوچنگ سٹاف میں جگہ دیئے جانے کا امکان ہے ، انہیں پاکستان ٹیم کا عبوری سپن باﺅلنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ۔
سابق کرکٹر سعید اجمل سے ذکا اشرف کی ملاقات میں معاملات طے پاگئے، سعید اجمل آسٹریلیا سیریز سے سپن باﺅلنگ کوچنگ کا کام شروع کریں گے۔سعید اجمل پاکستان ٹیسٹ کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ سعید اجمل کو دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ کی آفر کی گئی ہے لیکن سعید اجمل نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے دو سیریز کیلئے کوچ کا عہدہ نہ لینے کا جواب دیا ہے ۔سعید اجمل نے اس کی وجہ بیان کی ہے کہ وہ کئی سارے کنٹریکٹس کر چکے ہیں اس لیے کوچنگ کیلئے کنٹریکٹس چھوڑنے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا، پاکستانی سکواڈ میں نوجوان بیٹر کو شامل کئے جانے کا امکان