(24 نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے ٹوانہ پارک میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر سرگودھا کے تھانے اربن ایریا نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈی پی او سرگوھا محمد فیصل کامران کے حکم پر مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے درندگی کے بعد فرار ہونے والے ملزم 15 سالہ کاشف کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔