’بارڈر لیس ورلڈ‘ گلوکار عاطف اسلم نے میوزک کے عالمی پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی آواز سے لاکھوں دلوں میں بسنے والے گلوکار عاطف اسلم نے موسیقی کے ایک نئے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے عالمی شہریت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے لکھا کہ میں پچھلے کچھ مہینوں سے کسی خاص چیز پر کام کر رہا ہوں اور اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، گلوکار نے پلیٹ فارم کو دنیا بھر سے فنکاروں، آوازوں اور کہانیوں کو اکٹھا کرنے کا پلیٹ فارم ہ قراردیتے ہوئے مداحوں سے بہت جلد براہ راست آنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بارڈر لیس ورلڈ صرف ایک میوزک شو سے نہیں بلکہ یہ دنیا بھر سے فنکاروں، آوازوں اور کہانیوں کو اکٹھا کرنے کا پلیٹ فارم ہے,انڈسٹری اور آپ سب کو واپس دینے کا یہ میرا طریقہ ہے جو اس سفر کے ہر قدم پر میرا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں۔
عاطف اسلم نےمداحوں کو خبر دار کرتے ہوئےلکھا کہ نئے میوزک ,ایپک میوزک ویڈیوز کے لیے تیار ہو جائیں جو موسیقی کے منظر میں ایک نئی لہر لائے گا، میں انتظار نہیں کر سکتا کہ آپ سب میرے ساتھ اس کا تجربہ کریں۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ پی ایس میں مزید تفصیلات کا اشتراک کرنے کے لیے جلد ہی براہراست (لائیو) آرہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: