سموگ میں کمی،  پنجاب  کے اہم شہروں  میں سکول کھل گئے

 فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں سکول کھول  دئیے گئے ، لاہور میں بدستور بند  رہیں  گے 

Nov 19, 2024 | 09:26:AM
سموگ میں کمی،  پنجاب  کے اہم شہروں  میں سکول کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں سکول کھول دئیے گئے جبکہ لاہور اور ملتان ڈویژن میں سکول بدستور بند رہیں گے۔

 دوسری جانب صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات میں رات 10 بجے تک نرمی کردی گئی، ڈائن ان اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی، پنجاب میں سموگ کی صوتحال بہتر ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے بند کیے گئے تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم لاہور اور ملتان ڈویژن میں یہ پابندی برقراررہے گی۔

 اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں نئے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ایس اوپیز کے تحت سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے اعتبار سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔