(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خفیہ ایجنسیوں کےسربراہان بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر داخلہ محسن نقوی ایپکس کمیٹی کو خصوصی بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیرکو ہونا تھا جو کسی وجہ سے نہ ہوسکا ۔
ضرورپڑھیں:پیپلز پارٹی کا حکومت میں شامل ہونے سے انکار،متعدد وزارتیں لاوارث،کئی ڈویژنز وزراسے محروم
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے، عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔