دنیا کے تمام شہروں کا سفر اب 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن

Nov 19, 2024 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک)ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے  دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کمپنی  سٹار شپ راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے اب دنیا کے تمام شہروں کے درمیان فاصلے کو ایک گھنٹے سے بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

ہر دور کے انسان کے لیے معاملہ وقت کم مقابلہ سخت والا رہا ہے، انسان زیادہ سے زیادہ تیزی کا خواہش مند رہا ہے تاکہ وقت بچے اور کام زیادہ ہو۔

فی زمانہ ایسی چیزیں مارکیٹ میں موجود ہیں جن کی مدد سے فاصلوں کو بہت تیزی سے گھٹایا جاسکتا ہے ، اب انسان کا 1 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دنیا کے کسی بھی حصّے میں یا مقام پر پہنچنا ممکن ہے۔

اس غیر حقیقی خواب کو ممکن بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس ایک سٹار شپ راکٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ دعویٰ ایکس پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کے جواب میں کیا۔

یہ سٹار شپ راکٹ کسی بھی انسان کو دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے کے اندر پہنچانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا دھڑن تختہ؟اگلی حکومت کس کی ہوگی؟پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی ؟بڑا انکشاف

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے خصوصی پروموشنل ویڈیو شیئر کی ہے۔

سپیس ایکس ایک ایسے نظام کا تصور کررہا ہے جس میں سٹار شپ لانچ کرنے کے بعد زمین کے ساتھ ساتھ "متوازن" سفر کرسکے گا جس سے دور دراز کے شہروں کے درمیان تیز رفتار آمدورفت ممکن ہوسکے گی۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسپیس کا دعویٰ ہے کہ سفر کا وقت لاس اینجلس اور ٹورنٹو کے درمیان 24 منٹ، لندن اور نیویارک کے درمیان 29 منٹ، اور دہلی اور سان فرانسسکو کے درمیان 30 منٹ کا ہو سکتا ہے جبکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں صرف ایک گھنٹے کے اندر پہنچےگا۔ مسافروں کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران جی-فورسز کا تجربہ ہوگا اور کم کشش ثقل والی پرواز کے دوران انہیں بندھے رہنے کی ضرورت ہوگی۔

مزیدخبریں