مطلع صاف ہو نے کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
کراچی کی تیسری پوزیشن،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کومل اسلم ، احسن عباسی) لاہور میں فضائی آلودگی کے بادل چھٹنے لگے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 252 ریکارڈہو ئی جس کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
ڈی ای آر پی آفس میں شرح 203،امریکی قونصلیٹ میں 431،جوہر ٹاؤن میں 312، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 252ریکارڈ کی گئی ۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ۔ ماہرین کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا ،بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبر پر رہا ۔ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کئے گئے ۔ کراچی شہر کا درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔شہر میں شمال مشرق سمت سے 5کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ا یئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیارمضر صحت ہے،