بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔
خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیل اور حفاظتی ضمانت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سے بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان کی اہلیہ کو دانت میں تکلیف ہے جبکہ طبعیت خراب ہونے کے باعث سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا عدالت میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی آج عدالت میں میں پیش نہیں ہوسکتیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے، طبعیت ناسازی کے باعث بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوسکتی۔