دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں دوست نے دوست کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مقتول سفیان کا اپنے دوست شاہزیب سے جھگڑا ہوا تھا، مقتول اپنے دوست کے ساتھ اس کے گھر پر بیٹھا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران شاہزیب نے سفیان کو گولی مار دی، واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے، اس کو تلاش کر رہے ہیں،مقتول کے پڑوسی شکیل نے کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے پانچ چھ لڑکے بیٹھ کر نشہ کر رہےتھے، مقتول سفیان بھی وہاں موجود تھا۔
شکیل نے بتایا کہ شاہزیب نے سفیان کو 2 گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا، شاہزیب پولیس میں نیا بھرتی ہوا تھا، مقتول کا دوست سنی پولیس کی حراست میں ہے۔