اے این ایف کی کارروائیاں، 14 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد
مختلف آپریشنز میں 11 ملزمان گرفتار، طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اے این ایف نےانسداد سمگلنگ کارروائیوں میں 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 800 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کرلی، گرفتار ملزم نےدوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.574 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔
اُدھر چمن میں خالی مکان میں چھپائی گئی 52 کلو ہیروئن اور 9 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ جڑانوالہ روڈ شیخوپورہ کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی 19.2 کلو افیون اور 31.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے 5 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔علاوہ ازیں پسرور بائی پاس سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان روڈ لورالائی,ڈسکہ روڈ پر ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔