وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت کی

Nov 19, 2024 | 10:50:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ملاقات کے دوران سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے.

مزیدخبریں