(24نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقاریر کیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقاریر کے خلاف کیس کی سماعت کی،دوسری جانب آئینی بینچ نےایک واقعے پر 2 ایف آئی آر کے اندراج کے کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ایسے کیسز کے باعث زیرِ التواء کیسز کی تعداد 60 ہزار ہو چکی، ہمیں 60 ہزار زیرِ التواء کیسز بار بار یاد کرائے جاتے ہیں، کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کریں! آپ تو پیشے سے وکیل ہیں، آپ بھی ایسے کیسز کریں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ صغریٰ بی بی کیس میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے، دوسری ایف آئی آر کے اخراج کیلئے ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟