پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جاکر فساد کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے، کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں؟، کے پی میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمیں بالکل کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں، اگر ان کو اعتماد ہو کہ لوگ خود نکلیں گے تو یہ ویڈیو بنا کر دینے کی بات نہ کرتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا، پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے، ان کو پاکستان کا مفاد ریڈ لائن نہیں لگتا،پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسے کہتے ہیں اور پرُ امن احتجاج کیا ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں کی مانٹیرنگ کی جاتی ہے، فیکٹری کی بھٹی سےجیسے ہی مہلک دھواں نکلتا ہے تو اسے بند کردیا جاتا ہے،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دسمبر تک الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی، ہمیں لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے۔