قیمت میں بڑا اضافہ،سونا خریدنا خواب بن چکا

Nov 19, 2024 | 12:42:PM

 (24نیوز)سونا خریدنا خواب بن چکا،آئے روز بڑھتی قیمتوں سے سونا عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا،سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600  روپے بڑھ گئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں