اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن، درجنوں بھٹے، صنعتی یونٹس مسمار
گرین لاک ڈائون والے علاقوں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جارہی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم)سموگ میں کمی کےباوجود لاہور سمیت پنجاب میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔
گزشتہ 4 روز کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار ، درجنوں فیکٹریاں، کارخانے سیل کردئیے گئے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر کو 17جبکہ 16 اور 17 نومبر کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17بھٹے گرائے گئے۔خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا ، جھنگ،لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا۔سب سے زیادہ ، 14 بھٹے ملتان، 8 لیہ میں گرائے گئے۔15نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے۔آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیاگیا، فیروز والا میں سٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال،سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔