عالمی منڈی: خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ

Nov 19, 2024 | 13:27:PM

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی،امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69 ڈالرکے قریب رہی۔

 عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی 4 فی صد اضافہ ہوا، گیس 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بڑا اضافہ،سونا خریدنا خواب بن چکا

دوسری جانب پاکستان میں معاشی اعشاریوں میں بہتری کا اثر نظر آنے لگا، حکومت نے  اگلے 15 دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ یکم دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 پیٹرول 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر فروخت ہو گا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔

مزیدخبریں