(24 نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو کوئی معرکہ پیش نہیں آرہا، بانی کی رہائی کیلئے احتجاج ڈرامے بازی ہے ،24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی ۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کیا پیغام لے کر بانی پی ٹی آئی سے ملنے گئے، احتجاج کیلئے 50 لاکھ لوگ بھی آجائیں کچھ نہیں ہوگا یہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹے میں پوری کہانی سامنے آجائے گی، بانی جیل میں ہیں سب کو مراعات مل رہی ہیں ،صرف کے پی حکومت احتجاج کرنے جا رہی ہے۔یہ بانی پی ٹی آئی کی آخری کال ہے۔26 ویں ترمیم سب کے سامنے ہوئی۔
پی ٹی آئی میں دھڑے بندیاں اور مداخلت ہے ، پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ میں سے کوئی موجود نہیں ،کوئی ایم پی اے 50 آدمی بھی نہیں لا سکتا ، اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے پر کانگریس اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش کیوں ہیں۔ٹرمپ صرف اپنے ملک کیلئے اچھے ہیں ۔