حج 2025سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو بڑی کامیابی مل گئی

Nov 19, 2024 | 14:58:PM

 ( 24  نیوز ) حج 2025 سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورکو فضائی سفرپر ہر حاجی کو 50 ڈالرکم ادا کرنا ہوں گے،گزشتہ برس وزارت مذہبی امور نے ہر حاجی کا کرایہ 850 ڈالر کردیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے سے 800 ڈالر فی حاجی کرایہ طےکرلیا جبکہ وزارت مذہبی امور نے 35 ہزار عازمین کا کوٹہ پی آئی اے کو دیا ہے۔سعودی ائیرلائن بھی 35 ہزار مسافروں کو حجاز مقدس لےکر جائےگی۔

مزیدخبریں