اسلحے کے زور پر ریاست سے کچھ نہیں منوایا جا سکتا: شرجیل میمن
بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جو احتجاج میں 5 ہزار لوگ نہیں لائے گا، اسے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے: وزیر اطلاعت سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جو احتجاج میں 5 ہزار لوگ نہیں لائے گا، اسے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ معیشت کا پہیہ نہ چلے، علی امین گنڈاپور پہلے بھی ڈیل کر کے اسلام آباد سے گئے تھے، یرغمالی ٹولہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار ہو۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اسلحے کے زور پر ریاست سے کچھ نہیں منوایا جا سکتا، تشدد سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، یہ 9 مئی جیسے واقعات دہرانا چاہتے ہیں، کے پی حکومت کے وسائل اسلام آباد کے خلاف استعمال ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ شہریوں کی بس سروس سے متعلق شکایات کے لیے کمپلین سیل بنایا ہے، آج کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا ہے، پیپلز بس سروس کو سی سی ٹی وی سے مانیٹر کیا جائے گا، شکایات کے اندراج کے لیے بسوں پر نمبرز لگائے ہیں۔