پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں دفعہ144نافذ،پارٹی قیادت پریشان

  فنڈز  کی عدم فراہمی، پی ٹی آئی قیادت کے لئے  ٹرانسپورٹ، خوراک کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا 

Nov 19, 2024 | 16:27:PM
پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں دفعہ144نافذ،پارٹی قیادت پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے ریاست کی جانب سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں ڈپٹی کمشنر نےاحتجاج کے پیش نظر 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ذرائع وزارت داخلہ  کے مطابق  شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت  ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے سخت ترین حفاظتی اقدامات  ہو نگے۔ افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفنسنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ،وزارت داخلہ  احتجاج کے دوران  شر پسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اور داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر  بھی غور کر رہی ہے ۔احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ اورسم بلاک کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔

ضرورپڑھیں:’عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی ہے‘ 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی فائنل احتجاجی کال کے حوالے سے پی ٹی آئی کی لوکل سطح کی قیادت پریشانی کا شکار ہو  چکی ،پی ٹی آئی کی لوکل قیادتِ کی جانب سے کارکنان کو  اپنے طور پر پشاور پہنچے کی ہدایت اور  مقامی قیادت نے پشاور سے مرکزی قافلے کے ساتھ آنے کی ہدایت کر دی،مرکزی سطح سے تاحال فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مقامی قیادت کے لئے کارکنان کے لئے ٹرانسپورٹ اور خوراک کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ۔