(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 24 نومبر کے احتجاج سے قبل ورچوئل جلسے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کل (20 نومبر )ورچوئل جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ، ورچوئل جلسہ سوشل میڈیا پر کل شام 7 بجے شروع ہوگا،جلسے میں مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی،ورچوئل جلسے میں 24 نومبر احتجاج کی کال کے حوالے سے اہم موضوع زیر بحث رہے گے۔