(وقاص عظیم) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ 24نومبر کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت کوئی غائب نہیں ہو گا ۔
چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جے یو آئی کے ساتھ آئندہ بھی خوش اسلوبی سے چلنا چاہتے ہیں ،26 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی کا اہم کردار رہا ہے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا 24 نومبر کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا پھر سے غائب ہو جائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ 24نومبر کو وزیر اعلی سمیت کوئی غائب نہیں ہو گا ْ
مزاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا،علی امین ہمارے وزیر اعلی اور کے پی کے صدر ہیں،جب بھی رابطہ ہو تو ہم اپنی ایپیکس کمیٹی میں ڈسکس کر سکتے ہیں یا پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشورہ کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ نہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کیا نہ ہی ہم نے کیا ہے،این آر او اگر لینا ہوتا تو اتنا عرصہ جیل میں نہ ہوتے ۔
یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی ہے‘