پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد زمبابو ے کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد )پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد میلبرن سے روانہ ہو گئی ، قومی سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔
قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے،عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے ،بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں گے ،پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔