پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے بعد زمبابو ے کیلئے روانہ 

Nov 19, 2024 | 18:17:PM

(وسیم احمد )پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے بعد میلبرن سے روانہ ہو گئی ، قومی سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔ 

قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا،  حارث روف،  عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے،عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام،  طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے ،بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی،  نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف،  محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق  پاکستان جائیں گے ،پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔

مزیدخبریں