عمران خان کو اگر کل ضمانت ملتی ہے تو وہ 24نومبرکا احتجاج لیڈ کرینگے، علیمہ خان
نظریاتی لوگ جیل کے اندر ہیں جو ہمیشہ اپنے حق کیلئے سٹینڈ لیتے ہیں، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک اںصاف( پی ٹی آئی) کےبانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی ائی کو کل ضمانت ملتی ہے تو وہ 24نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے۔
اڈیالہ جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم کے نام پیغام بھیجا ہے،سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 24تاریخ ملک کے لئے اہم دن ہے،صرف 2 دفعہ قوم کو کال دی،ایک کال 8فروری کو ،دوسری اب دے رہا ہوں، جیسے اپ 8فروری کو نظریے کے لئے نکلے ،اب اس نظریے کو بچانے اور ووٹ کو واپس لینے کے لئے نکلناہے،یہ غیر ائینی چیز ہے،کہ آپ کا ووٹ چوری ہو جائے،8فروری کو اپ لوگ ایک بہت بڑی نظریاتی پارٹی بن چکے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970میں آخری الیکشن نظریاتی بنیاد پر ہوا تھا،اس کے بعد دوسرا نظریاتی الیکشن 8فروری کو ہوا،1970میں جماعتوں کو ایک سال مہم کی اجازت،آزادی،انتخابی نشان،پارٹی تھی لیکن 8فروری کو یہ سب کچھ لے لیا گیا ،نظریاتی لوگوں کی جنگ جلدی ختم نہیں ہوتی،پرامن احتجاج اپ کا آئینی حق ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور،بیرسٹر گوہرخان عمران خان کے پاس آئے تھے ،دونوں رہنماوں نے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا،بیرسٹر گوہر اور علی امین نےاسٹیبلشمنٹ سے مزاکرات کی اجازت مانگی،عمران خان نے کہا سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں، نظریاتی لوگ جیل کے اندر ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چودھری،محمود الرشید جیل میں ہیں،عندلیب عباس نے آسانی کا راستہ چنا اور ڈاکٹر یاسمین راشد آج تک جیل میں ہے،نظریاتی کارکن ہمیشہ اپنے حق کے لئے سٹینڈ لیتا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ الیکٹیبلز کو پارٹی سے لیکر چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کل توشہ خانہ 2میں ضمانت لگی ہوئی ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ انہیں ضمانت نہ ملے،اگر کل بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملتی ہے تو وہ 24نومبر کا احتجاج لیڈ کریں گے ۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان جمعہ کو آنا شروع کر دیں،پنڈی اسلام آباد کے لوگ آپ کو ویلکم کریں گے،سپریٹینڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ فیصلے خود کر رہے ہیں اور نام اوپر کا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات تک مذاکرات کا وقت دیا ہے،اگر چوری شدہ مینڈیٹ واپس مل جاتا ہے تو پھر 24نومبر کا احتجاج جشن میں تبدیل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 24نومبر کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت کوئی غائب نہیں ہو گا،بیرسٹر گوہرخان