(عثمان خان کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 24نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے تاہم پنجاب کی تظیمیں ابھی تک کارکنان کو تاحال حکمت عملی نہ دے سکیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے لیکن پنجاب اور خصوصی طور پر لاہور میں پارٹی کی تنظیموں نے ابھی تک کارکنان کو موبلائز کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں دی،حکمت عملی سے آگاہ کرنے کیلئے اجلاس یا اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔
احتجاج میں چند روز باقی ہےکارکن تاحال تذبذب کا شکار ہیں،کارکنان حکمت عملی سے لاعلم ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد کیسے جائیں،تحریک انصاف لاہور اور پنجاب کی قیادت بھی منظر عام سے غائب ہو گئی،پنجاب اور لاہور کی نئی قیادت نے تاحال کارکنوں سے رابطہ نہیں کیا،بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نئی تنظیم کا اجلاس بھی منعقد نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کل ورچوئل جلسے کا اعلان